• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا کے دلکش ملبوسات نیلامی کیلئے پیش

امریکی ریاست میسا چوسیٹس میںآنجہانی شہزادی ڈیانا کے ملبوسات سمیت درجنوں تاریخی،یادگاری اور نایاب اشیاء نیلامی کے لئے پیش کردی گئی ہیں۔

موت کے بیس سال بیت جانے کے باوجود بھی لاکھوں کڑوروں دِلوں پر راج کرنیوالی شہزادی ڈیاناکی یہ نادر و نایاب اشیاء نیلامی کے لئے پیش کی گئی ہیں جن میں وہ اشیا ء بھی شامل ہیں جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئیں۔

خوبصورت گائنزسے لے کر سفید نگینوں سے جڑے قیمتی پرس، جیولری،ڈیانا کے سائن کئے ہوئے کاغذات ، نوٹس، رائل کارڈز، ان کی شادی کے کیک کا ٹکڑا، نایاب تصاویر، پینٹنگزاور دیگر79 خوبصورت اشیاء ان نیلامی میں پیش کی گئی ہیں۔

جوان کے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

 

تازہ ترین