• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نوٹس جاری کررہا ہے، کارروائی نہیں کر رہا، قمر زمان کائرہ

Election Commission Is Issuing Notice Not Doing Action Qamar Zaman Kaira

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ این اے 120 میں ترقیاتی کام اور سرکاری وسائل کا استعمال جاری ہے، الیکشن کمیشن نوٹس تو جاری کر رہا ہے، کارروائی نہیں کر رہا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ اورندیم افضل چن نے ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کی ۔

ان کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن اختیارات کا استعمال نہیں کریگا تو اصولوں کی دھجیاں اڑتی رہیں گی، الیکشن کمیشن چار سال سے عمران خان کو نوٹس دے رہا ہے، لیکن وہ جواب نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، دو پارٹیوں کے کیسز کا فیصلہ ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری افضل چن کا کہنا تھا کہ صرف چند خاندانوں کا ہی نہیں ، 90 شاہراہ قائد اعظم کا بھی احتساب ہونا چاہیے جہاں سیاسی چڑیا گھر چل رہاہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 14 ستمبر کو مزنگ میں جلسہ کرکے عوام طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

تازہ ترین