• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: جڑواں پاکستانی بچیوں کی صحتیابی پر تقریب

Saudi Arabia The Ceremony On The Health Of Twin Pakistani Girls

سعودی عرب میں جڑواں پاکستانی بچیوں کی علیحدگی کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی سے متعلق سعودی سفارت خانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے بچیوں کے آپریشن اور اسکے بعد ایک سال تک کے اخراجات برداشت کیے۔

سوات سے تعلق رکھنی والی جڑواں بچیاں مشال اور فاطمہ پیدا ہوئیں تو ان کے جگر جڑے تھے جنہیں ریاض چلڈرن اسپتال میں سعودی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے علیحدہ کیا ۔

Saudi girls_L1

بچیوں کے کامیاب آپریشن اور بہار زندگی پانے کے حوالے سے اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک غریب بچوں کے علاج کیلئے حاضر ہے۔

سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا ہے کہ اب تک سعودی عرب نے 40 کی تعداد میں جڑواں بچوں کے آپریشن کیے جا چکے ہیں، سعودی سابق وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی قیادت میں 70 ڈاکٹرز اور تکنیکی ٹیم یہ امور سر انجام دیتی ہے۔

بچیوں کے والد نے سعودی حکومت اور ریاض چلڈرن اسپتال کی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کا یہ احسان وہ عمر بھر نہیں بھول سکتے۔

آزادی اور اپنی مرضی سے چلنے پھرنے اور پھدکنے والی مشال اور فاطمہ ان جیسے دیگر بچوں کیلئے اک نئی اور خوبصورت زندگی کا پیام ہیں، جن کے جسم یا جسم کا کوئی حصہ جڑے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین