• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک :ہنڈریڈ انڈیکس میں 1030 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock Hundreds Index Add 1030 Points

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم ہوگئے، ایک دن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1030 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 42 ہزار کی سطح بھی بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص بازار میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 66پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 42 ہزار 346 کی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1030 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے 42 ہزار 310 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 9 ارب 63کروڑ روپے مالیت کے 17 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے برآمدات بڑھانے کے لیے فوری طور پر برآمدی شعبے کو پیکیج دینے کی خبروں پر حصص بازار میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

تازہ ترین