ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفرعلی کوعہدے سے ہٹا دیا گیاہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سید مظفرعلی نادرا میں جنرل منیجرکے عہدے پر کام کریں گے۔
سید مظفرعلی کو لاہور ہائیکورٹ کےحکم پرڈپٹی چیئرمین کےعہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ میں نادرا میں ڈپٹی چیئرمین کےعہدے کے خلاف پٹیشن دائر ہے ۔