• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے نگراں سے محبت کا اظہار کرتا ننھاپانڈا

کہتے ہیں محبت کا جذبہ رنگ و نسل سے پاک ہوتا ہے اور اسی جذبے سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے پانڈے کو ہی دیکھ لیں جو اپنے نگراں سے محبت کا اظہارکچھ دلچسپ انداز میں کر رہا ہے۔

یہ منا ظر چین کے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب شرارتی پانڈانے اپنی دیکھ بھال پر معمور نگراں کے پاؤں پکڑ لئے اور اُسے جانے نہ دیا۔

ننھے پانڈا کی محبت کا یہ عالم تھا کہ نوجوان نگراں کے پیروں سے لپٹ گیا۔

شرارتی پانڈے کے اس دلچسپ اندازپر چڑیا گھر کی سیر کیلئے آئے افراد بھی بے حد محظوظ ہوئے اور یہ مناطر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

تازہ ترین