• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ :پیڈو کے سی ای او کی درخواست خارج

Application Of Chief Executive Pakhtunkhwa Energy Development Organization Pedo Rejected

سپریم کورٹ میں پختون خواانرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کےسی ای او کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پیڈو کے سی ای او اکبرایوب کی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے اکبر ایوب کی تعیناتی کو مقررہ اہلیت نہ رکھنے پرغیر قانونی قراردیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اکبر ایوب اس پوسٹ کے اہل نہیں ہیں، اس پوسٹ کی قابلیت انجینئرنگ کی ڈگری تھی جبکہ اکبر ایوب نے ایم بی اے کیا ہواہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکبر ایوب تجربے کے حوالے سے بھی متعلقہ فیلڈ سے تعلق نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ اکبر ایوب کو صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں برطرف کیا تھا ۔

تازہ ترین