• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120 میں انتخابی مہم، عمران خان کل لاہور آئیں گے

Na 120 Imran Khan To Visit Lahoer Tomorrow

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان این اے 120 کی انتخابی مہم مزید تیز کرنے کے لیے کل لاہور پہنچ رہےہیں ۔

وہ مال روڈ سے ریلی کے ساتھ داتا دربار بھی جائیں گے، پی ٹی آئی نے عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بعد عمران خان بھی سے این اے 120 لاہور میں الیکشن کے حوالے سے سرگرم ہوں گے۔

مقامی قیادت نے عمران خان کی چیئرنگ کراس سے داتا دربار تک ریلی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ریلی سہ پہر چار بجے چیئرنگ کراس سے شروع ہوگی، چیئرنگ کراس سمیت 6مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔

خواتین کارکن ریگل چوک جبکہ وکلاء جی پی او چوک میں عمران خان کا استقبال کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان این اے 120 کی سیاسی سرگرمیو ں میں شریک نہیں ہوںگے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان کے دورہ لاہور پر سیکیورٹی انتظامات کیلئے کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا ہے۔

تازہ ترین