• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ، پاکستانی شہری شہید

Pakistani Citizen Martyred Of Indian Firing At Working Boundary

بھارتی فوج نے آج پھر ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت کی، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہری شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دے کر بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچایا۔

ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ایک شہری کے شہید ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

تازہ ترین