بھارت نے کرنل ریٹائرڈ حبیب کی تلاش کے لیے پاکستان کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔
وفاقی وزیر زاہد حامد کے مطابق پاکستان نے نیپال میں لاپتہ کرنل (ر) حبیب کی بازیابی کے لیے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت نےاس حوالے سے 13جون کو جواب دیا کہ وہ کرنل (ر) حبیب کی تلاش کے لیے کچھ نہیں کرسکتا ۔
زاہد حامد نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب کو برطانیہ کے جس نمبر سے کال آئی وہ جعلی تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جس ویب سائٹ سے کرنل (ر) حبیب کوملازمت آفر ہوئی وہ بھارتی تھی، اب وہ بھارتی ویب سائٹ انٹرنیٹ سے ہٹالی گئی ہے۔