• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ کے نکاسی آب میں پولیو وائرس جراثم نہیں

Polio Virus Not Found In Quetta Pishin And Qilah Abdullah

پولیو کے لحاظ سے حساس ترین قرار دئیے جانے والے اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں گزشتہ ماہ محکمہ صحت کی جانب سے نکاسی آب سے حاصل کردہ نمونوں میں پولیو وائرس کے جراثم نہیں پائے گئے ۔

یہ بات صوبائی کوآرڈینٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر سید فیصل احمد نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے قائم ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اگست میں کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداللہ سے نکاسی آب کے پانی نمونے لئے گئے ان نمونوں میں پولیو وائرس کے کوئی اثار نظر نہیں آئے جوکہ پولیو کے وائرس کے تدارک کیلئے مثبت پہلوہے۔

اس موقع پرکمشنر کوئٹہ نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات دیں کہ پولیو پلان کے مطابق انکاری اور کسی وجہ سے پولیو قطرے پلانے سے رہ جانے والے بچوں کو خصوصی طور پر دوران مہم پولیو قطرے پلائے جائیں، جبکہ پولیو مہم کے دوران رکاوٹ بننے والے عناصر اور کوتاہی کر نے والے عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین