• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Captain Safdar Submitted The Answer To Naughtots

این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ آفیسر کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔

جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سربراہ کے طور پر مختلف حلقوں میں یوتھ کو ملنے جاتا ہوں۔

کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ الزامات بے بنیاد ہیں نوٹس واپس لیا جائے۔

 

تازہ ترین