یورپی کميشن کے سربراہ ژاں کلود ينکر نے کہا ہے کہ ترکی خود کو یورپی یونین سے دور کرتا جا رہا ہے اور وہ کم از کم مستقبل قريب ميں ترکی کو اس بلاک کا رکن بنتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔
ينکر نے یہ بیان یورپی پارليمان سے اپنے اسٹيٹ آف دا یونین خطاب میں دیا ۔ یورپی کميشن کے سربراہ کے مطابق ترکی نے گزشتہ چند سالوں میں بڑی تيزی کے ساتھ خود کو یورپی یونین سے دور کيا ہے۔
انہوں نے صحافیوں کو گرفتار کرنے اور یورپی رہنماؤں کو فاشسٹوں اور نازیوں سے تشبیہ دینے پر ترک صدر رجب طيب اردوان کو تنقيد کا نشانہ بھی بنایا۔