• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں ڈینگی سےمزید4افراد جاں بحق،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25ہو گئی

Todays Print

پشاور(نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی نے 24گھنٹوں کے دوران دوخواتین سمیت 4افراد کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 25ہوگئی جبکہ مزید 423افراد میں مرض کی تشخیص کی گئی ہے،متاثرہ مریضوں کی تعداد 7500سے بڑھ گئی ہے.

ڈینگی رسپانس یونٹ خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور کے تینوں بڑے تدریسی ہسپتالوں میں زیرعلاج ڈینگی بخار میں مبتلا 4مریض جاں بحق ہوگئے، ان میں 40سالہ نادر خان ولد میروخان سکنہ پشتخرہ اور45سالہ پرویز ولد انذر گل حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے،دونوں مریضوں کو 9اور10ستمبر کو داخل کیا گیا تھا، اسی طرح 50سالہ مسلمہ دختر پرویز سکنہ شاہین ٹائون کو7ستمبر کو خیبرٹیچنگ ہسپتال جبکہ میرتاج زوجہ زیارت گل سکنہ کوہاٹ روڈکو  12ستمبر کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں.

ڈی آریو کے مطابق ڈینگی بخار کے شبے میں 1832مریضوں کا ٹسٹ کیا گیا جن میں 423افرادمیں مرض کی تشخیص کی گئی، ہسپتالوں میں اس وقت 382افراد زیرعلاج ہیں جبکہ 85صحتیاب ہوکر ڈسچارج کردیئے گئے۔

صوبہ بھر میں  ڈینگی بخار  سے اب تک 7500سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین