کوئٹہ (پ ر)گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں پرنسپل پروفیسر نور جہاں کھیتران کی زیر صدارت بی ایس جغرافیہ کے حوالے اجلاس ہو اجس میں گورنمنٹ کالج کوئٹہ گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ اور گورنمنٹ گرلز کالج کینٹ کے شعبہ جغرافیہ کے پروفیسروں نے شرکت کی شرکا نے بی ایس جغرافیہ کے سیمسٹر سسٹم کورسسز سلیبس تجویز کردہ کتب امتحانی طریقہ طلبا پورٹ فولیا گریوینسز ضروری اشیاء کی فراہمی اور دیگر امورکا تفصیلی جائزہ لیااجلاس میں بی ایس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا اعادہ کیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ باہمی تعاون اور مشاورت کے اس عمل کو جاری رکھا جائیگا انہوں نے پرنسپل پروفیسر نور جہاں کھیتران اور پروفیسر فرزانہ خان کو مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔