• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوالا لمپور کےاسکول میں آتشزدگی،طلبا سمیت25افراد جاں بحق

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلبا سمیت 25افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آگ صبح سویرے دینی درس گاہ دارالقرآن اتفاقیہ میں لگی۔ ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 23 طلباء اور 2 وارڈن شامل ہیں ۔

ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5بجکر 15 منٹ پر پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو کا آپریشن شروع کیا گیا اور عمارت سے زخمیوں کو لاشوں کو باہر نکالا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے، کہ واقعہ میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

 

 

تازہ ترین