• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Imran Khans Capable Bail Warrant Issued

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے اورآئندہ سماعت پر 2 ضمانتیوں کے ساتھ ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

’’قابل ضمانت وارنٹ سمن ہی ہوتاہے‘‘
عمران خان کے وکیل اور تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قابل ضمانت وارنٹ نکالے، جو سمن ہی ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں باہراعوان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرناضروری ہےکہ کیا الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کےکیس کااختیارہےیانہیں۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں وکیل درخواست گزارکاکہنا تھا کہ کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے،جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی،اداروں کا احترام کرتےہیں تو یہاں ہونا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھائے۔

رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں،وہ بیرون ملک میں تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں،جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے۔

تازہ ترین