پلاسٹک سے تیار کیا گیا10 پاؤنڈ کا نیا کرنسی نوٹ برطانیہ کی مارکیٹ میں آگیا،پلاسٹک نوٹ آج سے ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔
بینک آف انگلینڈ نے10 پاؤنڈ کا نیا پلاسٹک نوٹ آج جاری کیا ہے ، جو ملک بھر کے اے ٹی ایم پر دستیاب ہوگا۔
پلاسٹک نوٹ کاغذی نوٹوں کے مقابلے میں صاف ، محفوظ اور مضبوط ہے، جس کے ایک جانب ملکہ برطانیہ اور دوسری طرف ناول نگار جین آسٹن کی تصاویر ہیں ۔
انگلینڈ اور ویلز میں جاری کیا گیا یہ دوسرا پلاسٹک نوٹ ہے ،اس سے قبل 5 پاؤنڈ کا نوٹ جاری کیا گیا تھا ۔