• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ،ملک بھر میں احتجاج

The Protest On Rohingya Muslims Throughout The Country

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل آباد میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور دیگر ڈاکٹر تنظیموں نے احتجاج کیا۔

حافظ آباد میں ایپکا کے زیراہتمام فوارہ چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے طالب علموں اور ٹیچرز نے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں ایڈمن بلاک سے مرکزی گیٹ تک ریلی نکالی۔

آزاد کشمیر مظفرآباد میں بھی ایپکا ملازمین نے مرکزی شاہراہ سے آزاد چوک پر ریلی نکالی۔

تازہ ترین