• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Increase In Cement Consumption Across The Country

ملک بھر میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ ہوگیاجبکہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ سیمنٹ سیکٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنی ریگولیشن اور ٹیکسیشن پالیسیوں پر نظرثانی کرے ۔

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے پیداوار اور فروخت کے اعدادوشمار جاری کردیے، جس کے مطابق اگست 2017 میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 10 اعشاریہ 85 فیصد رہا جبکہ اسی عرصے میں برآمدات میں 26 اعشاریہ 47 فیصد کمی ہوئی۔مجموعی سیمنٹ کی فروخت میں5 اعشاریہ 5 فیصد رہا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرز نے برآمدات میں مسلسل کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنی ریگولیشن اور ٹیکسیشن پالیسیوں پر نظرثانی کرے تاکہ سیمنٹ کی برآمدات میں کمی کی جگہ اضافہ کیا جا سکے۔

تازہ ترین