• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi Among 10 Most Stressful Cities In The World

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید کراچی سب سے کشیدہ شہر ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ دنیا کے سرفہرست 10کشیدہ شہروں میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔ ۔۔گویا ’راقم اگر چین ہی چین‘ نہیں لکھتا تو کم از کم ۔۔۔۔کشیدگی مسئلہ نہیں۔

مگر۔۔۔بغداد ایسے دس شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں سب سے زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

ایک بین الاقوامی مطالعے کے مطابق دنیا کے دس کشیدہ ترین شہروں کی ترتیب کچھ یوں ہے :

بغداد ، کابل ، لیگاس ، ڈیکر ، قاہرہ ، تہران ، ڈھاکہ ، نیو دہلی ، منیلا اور کراچی شامل ہیں ۔

شہر کے اہم مسائل کو مطالعہ کرنے کے بعد یہ فہرست تیارکی گئی ہے جس میں ٹریفک مسائل ، ٹرانسپورٹ سہولتوں کا فقدان ، شہر میں سبزے کی کمی ، آمدنی کے ذرائع ،شہریوں کی جسمانی و دماغی صحت کو اسٹڈی کیا گیا اور نتائج اکھٹا کرنے کے بعد اسے ترتیب دیا گیا۔

دوسری طرف ایسے ممالک کی بھی ایک الگ فہرست مرتب کی گئی ہے جہاں کشیدگی بالکل نہیں۔ اس میں جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ کو سب سے کم کشیدگی والا شہرقرار دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جرمنی کے چار شہر ہوناور، میونس ،گراس ، اور ہمبرگ بھی کم کشیدگی والے شہروں میں شامل ہیں۔

جبکہ یورپی ممالک کے علاوہ جن ممالک کو اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ان میں صرف آسٹریلیا کے شہر سڈنی کو شامل کیا گیا ہے ۔

 

تازہ ترین