• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی نظام ، ترک صدر نے مغربی تشویش مسترد کردی

The Defense System Turk President Rejected Western Concern

ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس سے ایس- 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سمجھوتے سے متعلق مغربی ممالک کی تشویش کو مسترد کردیا ہے۔

اردوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سیکورٹی کے محاذ پر اقدامات کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

مغربی ممالک نے ترکی کے روس کے ساتھ اس دفاعی سمجھوتے پر اس بنا پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے سسٹم سے مطابقت نہیں رکھتا ہے جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ اس کے نیٹو اتحادیوں نے مالی طور پر کوئی موثر متبادل میزائل دفاعی نظام پیش نہیں کیا تھا۔

ترکی نے روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا فیصلہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مختلف امور پر کھٹ پٹ کے بعد کیا ہے۔

تازہ ترین