• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواست خارج

Application Against Ayesha Gula Lai Corruption Rejected

قومی احتساب بیورو(نیب )نے عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے الزامات بے بنیاد قراردیتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔پی ٹی آئی لکی مروت کے رہنماؤں نے درخواست دائر کی تھی ۔

تحریک انصاف کےلکی مروت سے تعلق رکھنے والے رہنما کلیم اللہ نے عائشہ گلالئی کے خلاف نیب پشاور میں درخواست دائر کی تھی، جس میں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کردی اور کہا ہے کہ عائشہ گلالئی پر کرپشن کا ثبوت نہیں ہے لہٰذا ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔

ادھرپی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نیب نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد اب عائشہ گلالئی کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پارٹی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں جب کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحریک انصاف نے تردید کی۔

تازہ ترین