• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا

Accountability Court Calls Ishaq Dar On September 20

احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں جمع کرایا تھا جس پر رجسٹرار نے اعتراض لگا کر اسے واپس کردیا تھا اور ضروری دستاویزات بھی لگانے کا حکم دیا تھا۔

نیب نے آج ریفرنس مکمل اور اضافی دستاویزات کے ساتھ رجسٹرار آفس میں جمع کرایا جس کی اسکروٹنی کے بعد رجسٹرار آفس نے ریفرنس عدالت میں جمع کرایا۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا جس کے لیے انہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹس اسحاق ڈار کے گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت تین نیب ریفرنسز پر شریف خاندان کو بھی 19 ستمبر کو طلب کرچکی ہے۔

نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں ریفرنس تیار کیے ہیں جن میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کا ایک ریفرنس بنایا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے معزز جج بھی نیب ریفرنسز کے نگراں مقرر ہیں۔

تازہ ترین