• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیپکو اسکینڈل: سابق وزیراعظم راجاپرویز اشرف پر فرد جرم عائد

Ex Pm Raja Pervaiz Ashraf Indicted In Gepco Scam

لاہور کی احتساب عدالت نے گیپکو اسکینڈل میںسابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گیپکومیں غیر قانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے جس کے مطابق انہوں نے 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کیا۔

نیب نے راجا پرویز اشرف سمیت 8 افراد کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا جس کی آج احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف، محمد ابراہیم، حشمت علی کاظمی، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، سلیم عارف، وزیر علی اور شاہد رفیع پر فرد جرم عائد کی۔

عدالت نے گواہوں کو شہادتیں ریکارڈ کروانے کے لیے بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف پی پی دور حکومت میں وزیراعظم تھے ، انہیں یوسف رضا گیلانی کی سبکدوشی کے بعد وزیراعظم بنایا گیا۔

تازہ ترین