• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Democratic Force Was Won By Election In Na 120 Lahore

مسلم لیگ ن اسپین کے صدر حاجی اسد حسین نے کہا ہے کہ این اے120کا الیکشن جمہوری قوت نے جیت لیا ہے،کلثوم نواز کی جیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بنے گی ۔

بیگم کلثوم نواز کی جیت کی خوشی میں ہونے والے اظہار تشکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی اسد حسین نے کہا کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ زندہ دِلان لاہور مسلم لیگ ن کو جمہوریت کی علمبردار جماعت اور موجودہ حکومت کو ہی پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد گار سمجھتے ہیں ۔

اجلاس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہد حسین ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد مغل ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اسپین کے صدر چوہدری افضال وڑائچ ، نائب صدر چوہدری نثار احمد ، سر پرست اعلیٰ میاں محمد اظہر ، چیئر مین مہر قمر علی چوہدری ، جنرل سیکرٹری راجو الیگزینڈر نےخیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 120میں مسلم لیگ ن کی جیت جمہوریت کی جیت ہے ، اِس جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دھرنا اور لانگ مارچ کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔

پاکستانی عوام اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں،اس لئے 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی ۔

اجلاس سے سینئر نائب صدر میاں عمران ساجد ، نائب صدر چوہدری محمد ادریس اور چیف ایڈوائزر ایاز عباسی نے پاکستان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کسی ایک سیٹ کی جیت کا معاملہ نہیں تھا بلکہ یہ جمہوری اور دھرنا سیاست کا مقابلہ تھا جو جمہوری قوت نے جیت لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف اپنا مورال کھو چکی ہے اور باقی ماندہ نتائج 2018کے الیکشن میں واضح ہو جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو چاہیئے کہ وہ ضمنی الیکشن بعد اور آنے والے مستقبل کے عام الیکشن میں ابھی سے اپنی شکست تسلیم کر لیں ۔

اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں اور شرکاء اجلاس نے ضمنی الیکشن کی جیت میں مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

 

تازہ ترین