• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت نامہ نہیں ملا، اسنوکر ٹیم ورلڈ ایونٹ میں شرکت سے محروم

Pakistan Snooker Team Out From World Snooker On Visa Issue

رشین امیگریشن کی جانب سے دعوت نامہ موصول نہ ہونے پر پاکستانی ٹیم ورلڈ اسنوکر انڈر16 اوپن چیمپئن شپ شرکت سے محروم ہو گئی ہے، چیمپئن شپ یکم سے 8 اکتوبر تک سینٹ پیٹرز برگ رشیا میں ہوگی ۔

پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن کے صدر منور شیخ نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جب ہم نے رشین اسنوکر ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری دعوت نامہ اور ضروری کاغذات لیکر رشین سفارت خانے سےرابطہ کیا گیا ۔

رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ دعوت نامہ درست نہیں ہے آپ رشین امیگریشن کے ذریعے چیمپئن شپ میں شرکت کا دعوت نامہ منگوائیں،جس پر کھلاڑیوں کو ویزے دیئے جائیں گے۔

فوری طور پر رشین اسنوکر ایسو سی ایشن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے ہمیں بیس دن کا وقت چاہئے اور اب یہ تقریباً ناممکن ہے، آپ رشین اولمپکس سے بات کریں۔

منور شیخ نے بتایا کہ ہم نے رشین اولمپکس سے بات کی تو انہوں نے بھی یہی بتایا کہ دعوت نامہ کیلئے کم از کم بیس دن کا وقت درکار ہوتا ہے ،اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتے۔

پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن کے صدر منور شیخ نے مزید کہا کہ اس ساری صورتحال کے باعث ہم نے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی ختم کردیا ہے۔ ٹیم کو یکم اکتوبر کو رشیا روانہ ہونا تھا جہاں چیمپئن شپ کے مین رائونڈ کا آغاز 2 اکتوبر سے ہوگا۔

تازہ ترین