• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔آپ ایک اچھے کیرئیر کونسلر ہیں۔میں نے 91%نمبروں کیساتھ میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔ براہ مہربانی مجھے مشورہ دیں کہ کراچی میں انجینئرئنگ کیلئے کونسا بہترین گورنمنٹ کالج ہے؟ (وریشا ء ضیا ، کراچی)
ج۔کراچی میں بہت سے اچھے کالج موجود ہیں لیکن یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کس طرح کے کالج میں داخلہ لینے کی خواہشمند ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے قریبی علاقے میں موجود کالجوں کا دورہ کریں اور معلومات حاصل کریں۔ میری معلومات کے مطابق ان میں سے چند کالجوں گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج، جمشید ٹائون، پاکستان شپ اونر کالج، نارتھ ناظم آباد، ڈی ایچ اے ڈگری کالج فار ویمن، اپوا گورنمنٹ کالج فار ویمن، گلبرگ وغیرہ ہیں۔
س۔میں فائنل سیمسٹر کی اسٹوڈنٹ ہوںاورمیں آپ کے ا سکالرشپ کی ورکشاپ میں شرکت کر چکی ہوں۔اس ورکشاپ میں آپ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق میں نے تمام ویب سائٹس میں اسکالرشپ کے بہت سے مواقع دیکھے لیکن ابھی شاید میں اسکالر شپ کیلئے اہل نہیں۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ ماسٹر یا ایم فل کی اسکالرشپ کیلئے میں کہاں اپلا ئی کر سکتی ہوں؟ (رد ا اعجاز)
ج۔اسکالرشپس مختلف اقسام، نوعیت اور اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جیسا کہ مکمل اسکالر شپ، جزوی اسکالر شپ، میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ وغیرہ لیکن ضروری یہ ہے کہ آپ فائنل سیمسٹر مکمل کرنے کے بعد ہمیںاپنی تمام تعلیمی اسناد ارسال کریں۔ ہمارا ادارہ آپ کے کوائف اور اسناد کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو بہتر طور پر ا سکالرشپ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر سکے گا کہ آپ کے لئے کب اور کہاں ا سکالرشپ کے مواقع موجود ہیں۔
س۔ میں نے مکینیکل ٹیکنالوجی میں گجرات یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے اور اب میں چائنیز اسکالرشپ کونسل کی جانب سے پاور انجینئرئنگ اور انجینئرئنگ تھرموفزکس، ماسٹرز کے کورس کے لئے منتخب ہوگیا ہوں۔کیا یہ میرے کیرئیر کے لئے بہتر ہوگااور اس کے بعدمیں آسٹریلیا سے اسی شعبے میں اسکالرشپ پر پی ایچ ڈی کے مواقع حاصل کر سکوں گا؟ (قیصر اقبال جٹ)
ج۔ سب سے پہلے تو میں آپ کو ا سکالرشپ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاور انجینئرئنگ اور انجینئرئنگ تھرموفزکس یہ سب ابھرتے ہوئے مضامین ہیں اور آپ کا یہ انتخاب درست فیصلہ ہے ۔ ماسٹر کی تعلیم حاصل کر لینے کے بعد میراآپ کو یہ مشورہ ہوگا کہ آپ چند سال کام کرنے کا تجربہ حاصل کریں، اس دوران آپ کو یہ علم ہو جائے گا کہ آپ کیلئے پی ایچ ڈی میں ریسرچ کے لئے کونسا مضمون بہتر رہے گا جس میں آ پ کی دلچسپی بھی ہو۔
س۔ میں آپ کے کالم باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔ میں نے 92%نمبروں کے ساتھ میٹرک اور 82% نمبروں کے ساتھ FSc کیا ہے اور اب میں پنجاب یونیورسٹی سے فنانس میں BBAکر رہی ہوں جس میں میر ا CGPAتاحال 3.58برقرار ہے لیکن میں فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ مجھے آگے اسی شعبے کو جاری رکھتے ہوئے فنانس میں یا کسی اور مضمون میں MBAکرنا چاہئے؟ اور مجھے مستقبل میں کیرئیر کے حوالے سے بہتر انتخاب کا مشورہ دیں کیونکہ میں اس کے بعد اسی شعبے میں Freelanceیا کاروبار کرنا چاہتی ہوں۔ (ثنا ء)
ج۔میں دیکھتاہوں کہ آپ پڑھائی میں خوب محنت کر رہی ہیں جس کی وجہ سے آپ کا CGPAبھی اچھا ہے۔ فنانس مینجمنٹ اور کاروبار کے حوالے سے ایک اچھا شعبہ ہے اور خاص طور پر اس میں فنانشل مینجمنٹ، اسٹاک اور ٹریڈنگ کے شعبے میں کیرئیر کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ سرکار ی اور پرائیوٹ مالیاتی ادارے ہمیشہ مالی انتظام کے ماہرین کی تلاش میں رہتے ہیںخاص طور پر جن کو اقتصادیات،مالی خطرات اور Actuarial science میں بھی عبور حاصل ہو۔آپ آگے ماسٹر کرنے کیلئے Finance & Accounting, Finance & Economics, یا Financial Risk Management میں MScکرنے کے بارے میں سوچیں۔

تازہ ترین