• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے 5بڑے شہروں میں کراچی سستا ترین ، لاہورسب سے مہنگا شہر قرار

لاہور( این این آئی)ملک کے5 بڑے شہروں میں کراچی سستا ترین جبکہ لاہورسب سے مہنگا شہرہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورکوسب سے مہنگا جبکہ ملک کے معاشی حب کراچی کو سب سے سستا شہرقرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریوں کی روشنی میں اگست 2017کے دوران سی پی آئی کی شرح کراچی میں 1.7فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یہ شرح 3.3 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے پانچ بڑے شہرں میں سی پی آئی کی مناسبت سے لاہور سب سے مہنگا شہر ہے جہاں اگست 2017کے دوران سی پی آئی کی شرح 5.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔

تازہ ترین