• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیابیوں کی طرف بڑھتا سرچ انجن ’گوگل ‘عمر کی آج19ویں’ بہار‘ دیکھ رہا ہے۔ ۔۔اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ گوگل اپنی سالگرہ منفرد انداز میں منانے کے لئے مشہور ہے۔ اور ہر بار کوئی نیا ڈوڈل لے کرآتا ہے ۔

اس مرتبہ گوگل نے اپنی انیسویں سالگرہ کے موقع پر صارفین کے لیے ماضی کے مقبول ترین 19منفرد گیم متعارف کرائے ہیں جنہیں کھیل کر آپ اپنے اندر ایک نیا جوش و جذبہ اور چستی محسوس کریں گے ۔

ان گیمز میں میوزک ، اسنیکس ، پزل گیم ، سرچ رزلٹ گیم ، ارتھ ڈے کوئز اور اسی طرح کے دیگر گیمز شامل ہیں جو گوگل ماضی میں اپنے صارفین کے لیے متعارف کر اچکا ہے ۔

ان گیمز کو استعمال کرنے کا انتہائی آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ گوگل کے پیج پر جاکراسپنر پر کلک کریں جہاں موجود مختلف گیمز آپ کے سامنے آجائیں گے ۔ اب آپ اپنی مرضی، پسند اور دلچسپی کے لحاظ سے کوئی بھی گیم کھیل سکتے ہیں۔

 

تازہ ترین