• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔میں نے FSc-Premedical مکمل کیا ہے اور اب میں BS-ITکرنا چاہتی ہوں۔ براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا میں Additional Mathکے امتحان کے بغیر اس میں داخلہ لے سکتی ہوں اور لاہور میں کونسی یونیورسٹی ہے جو یہ پروگرام کروا رہی ہے؟ (فاطمہ ریاض۔ لاہور)
ج۔لاہور میں بہت سی پرائیوٹ یونیورسٹیاں ہیں جو مختلف ناموں کیساتھ (جیسا کہ BBA-ITاور BS-IT)، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گریجواشن کروا رہی ہیں لیکن اس کا انتخاب آپ کے کیرئیر کے مقاصد پر منحصر ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک بہت بڑی ڈومین ہے جس میں کیرئیرکے وسیع مواقع موجود ہیںاور میرا نہیں خیال کہ اس میں آپ کو Mathematicsپریشانی کا باعث ہوگی۔ اگر آپ سرکاری یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں تو میر ایہ مشورہ ہے کہ آپ متعلقہ یونیورسٹی سے براہ راست رابطہ کر کے معلومات حاصل کریں۔ یونیورسٹی کا انتخاب آپ کی رہائش پر بھی منحصر ہوتا ہے کہ وہ آپ کے گھر سے کتنے قریب ہے۔
س۔میں نے DAE-Electrical ۔80% نمبروں کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ میرا زیادہ لگائو سول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور فزکس میںہے۔ براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ میرے لئے کونسی فیلڈ بہتر رہے گی؟ (احمد۔ لاہور)
ج:الیکٹریکل میں تین سالہ ڈپلومہ کر لینے کے بعد، میں آپ کو ہرگزیہ مشورہ نہیں دوں گا کہ آپ سول انجینئرنگ کا انتخاب کریں جو کہ بالکل الگ شعبہ ہے۔ تاہم کمپیوٹر سائنس ایک ایسا شعبہ ہے جس کا آپ کے ڈپلومے سے تعلق بن سکتا ہے اور اس میں آگے بڑھنے کے مواقع بھی موجود ہیں۔ اگر کوئی الیکٹریکل، الیکٹرانکس سسٹم اور سرکٹس کے شعبہ سے واقفیت رکھتا ہے تو اس کے لئے کمپیوٹر سائنس یا کمپیوٹر انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنا بہت آسان ہوگا اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس میں کامیاب ہوں گے۔
مذکورہ ڈگری میں سے کسی ایک کو منتخب کرکے اسے مکمل کریں جس کے بعد آپ کے لئے کیرئیر کے بہت سے مواقع موجود ہوںگے۔
س۔میں پنجاب یونیورسٹی سے بائیوٹیکنالوجی میں گریجوایشن کر رہی ہوں۔ میرا پہلے سمسٹر میں CGPA 3.75ہے اور اب میں دوسرے سمسٹر میں ہوں۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ BS-Biotechnologyکا مستقبل میں کیا اسکوپ ہے؟ (زوہا خان۔ لاہور)
ج۔مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ کا CGPAکافی اچھا ہے جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ آپ بہت محنتی اور ذہین ہیںاو رمیں امید کرتا ہوں کہ آپ اس کو برقرار رکھیں گی۔ بائیوٹیکنالوجی ایک جدید اور ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس میں بے شمار Specialization موجود ہیں اور اس شعبہ میں لگاتار ریسرچ کی وجہ سے، و قت کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں۔ لہٰذا گریجوایشن مکمل کر لینے کے بعد آپ دوبارہ رابطہ کریں تاکہ اس وقت کے حساب سے آپ کو پوسٹ گریجوایٹ کرنے کے لئے شعبے کے انتخاب کے بارے بہتر گائیڈ کیا جا سکے ۔
س۔ میری بھتیجی جوکہ پاکستان میں رہتی ہے اس نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے، 71%نمبروں کیساتھ(BSc in Chemistry, Botany & Zoology) مکمل کیا ہے اور اب وہ آگے ماسٹر کرنا چاہتی ہے۔ اس کیلئے MSc Chemistry اور MSc Biochemistry میں سے کون سا شعبہ بہتر رہے گا اور اس کا آگے کیا اسکوپ ہوگا؟(جاوید اختر۔ سعودی عرب)
ج۔میں آپ کی بھتیجی کو یہ مشورہ دوں گاکہ وہ کیمسٹری کے شعبے کو منتخب کرنے کی بجائے بائیوکیمسٹری کا انتخاب کریں۔حیاتیاتی پہلوئوں کے مطالعے کے لئے بائیو کیمسٹری ایک منفرد مجموعہ ہے جو کیمیائی تبدیلیوں او ر مختلف منشیات کے اثرات سے تعلق رکھتا ہے اور انسانی جسم کے بارے میں معلومات کی طرف رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ بائیو کیمسٹری میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف specializationموجود ہیں جیسا کہ Microbiology, Pathology اورVirology کے شعبے میں ریسرچ کے لئے فنڈنگ کے مواقع بھی موجود ہیں جو آپ کی بھتیجی کے لئے بے شمار کیرئیر کے مواقع حاصل کرنے میں سودمند ثابت ہوگا۔

تازہ ترین