• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کام کرنے اور رہنے کیلئے بہترین جگہوں میں دبئی کا دسواں نمبر

The Tenth Number In The Best Places To Work And Stay

دنیا میں کام کرنے اور رہنے کے لیے دبئی سب سے بہترین جگہوں میں دسویں نمبر پر آگیا۔

اس حوالے سے ہانگ کانگ شنگھائی بینک کی جانب سے کیے گئے سروے کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق دبئی میں 27ہزار 5 سو سے زیادہ غیر ملکی ورکر کام کرتے ہیں۔

گزشتہ دہائی میں دنیا کے ہزاروں پروفیشنلز نے دبئی میں رہنے سے متعلق اپنے تجربات کا اظہار کیا ہے۔

دبئی کے علاوہ سنگاپور ،ناروے، نیوزی لینڈ، جرمنی، نیدر لینڈ بھی ان جگہوں میں شامل ہیں جہاں کام کرنا اور رہائش اختیار کرنا انتہائی موزوں قرار دیا گیا ہے۔

دبئی بہتر معیشت، زیادہ تنخواہ، بہتر مستقبل اور کا روباری حالات کے لیے موزوں قرار پانے والی جگہوں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے دبئی میں کام کیا اور رہائش اختیار کی وہ دبئی کو اس حوالے سے اچھا تجربہ قراردینے پر مجبور ہوگئے۔

 

تازہ ترین