• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کے مشہور فلم ساز کبیر خان کی نئی فلم '83' میں اداکار رنویر سنگھ معروف کرکٹ اسٹار کپل دیو کا کردار نبھائیں گے۔

فلم کی کہانی بھارت کے 1983 ورلڈ کپ جیتنے کے سفر پر مبنی ہے جبکہ مرکزی کردار میں رنویر سنگھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسکپر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے حوالے سے ایک تقریب سجائی گئی جس میں 1983 ورلڈ کپ کے کرکٹ اسٹارز نے شرکت کی اور فلم کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ 1983 ورلڈ کپ بھارت کے لیے تاریخی فتح ہے تاہم فلم سازوں کو فلم '83' میں کافی مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تقریب کے دوران اداکار رنویر سنگھ نے 1983 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے تمام کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

فلم کے ہدایت کار کبیر خان کا کہنا ہے کہ جب بھارت 83 کا ورلڈ کپ جیتا تھا اس وقت وہ اسکول جاتے تھے تاہم انہوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ میچ بھارتی کرکٹ کا پورا نقشہ بدل دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں 83 کی ٹیم کے ویسی ہی کرداروں کے لئے اداکاروں کا انتخاب مشکل کام ہے تاہم وہ اپنی جانب سے فلم کی کامیابی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔

 

تازہ ترین