• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔میںمیڈیکل کی طالب علم ہوں اوریہ میرا دوسرا سال ہے ۔میں فزکس اور کیمسٹری کے مضامین میں ماہر نہیں ہوں البتہ میری دلچسپی سائیکالوجی میں ہے ۔اب میں فیلڈ تبدیل کرنا چاہتی ہوں براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ میرے تعلیمی کیرئیر کے لئے کیا بہتر رہے گا؟ (افرا۔ کراچی )
ج۔مجھےیہ جان کر حیرانی ہوئی کہ آپ پروفیشنل کیرئیر(MBBS) کے دوسرے سال میں ہیں اور آپ کی فزکس اور کیمسٹری میں دلچسپی نہیں ہے؟مجھے یقین ہے کہ آپ نے FScمیں اچھے نمبر لئے ہوں گے ، اگر ایساہے تو آپ کو میڈیکل کی فیلڈ میں ہی رہ کر اسے مکمل کرنا چاہئے۔ مجھے اندازہ نہیں ہے کہ آپ نے میڈکل کی فیلڈ کا انتخاب کیوں کیا تھا لہٰذا اس دوران میں آپ کو کیرئیر کی تبدیلی کا مشورہ نہیں دے سکتا کہ آپ میڈیکل کو چھوڑ کر سائیکالوجی کا انتخاب کریں۔ سائیکالوجی کی بہت سی اقسام ہیں اور مجھے نہیں معلوم کہ آپ کونسی سائیکالوجی کی بات کر رہی ہیں۔ آپ psychiatrist یا psychologist بننا چاہتی ہیں؟آپ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مکمل نہ ہونے اور کسی وجہ کو جانے بغیر میں آپ کو میڈیکل چھوڑنے کا مشورہ نہیں دے سکتا جو آپ کے کیرئیر میں ایک سال کے نقصان کا باعث ہوگا۔
س۔میں نے پاکستان سے BS(Chemical Engineering) کیا ہے اور اب میں University of Tartu, Estonia سے Masters in Applied Measurement Science) کر رہا ہوں ۔ میرا پہلا سال مکمل ہو گیا ہے اور میں جاننا چاہتا ہوں کہ میری اس ڈگری کا (خاص طور پر) پاکستان میں کیا اسکوپ ہے؟ کیا مجھے یہ ڈگری مکمل کرنی چاہئے یا واپس پاکستان آکر کیمیکل انجینئرنگ میں مزید تعلیم حاصل کرنی چاہئے؟ (صداقت علی)
ج:جیسا کہ آپ ایک سرکاری یونیورسٹی سے ماسٹرکر رہے ہیں تو یہ پورے یورپ میں مستند ڈگری تصور ہوگی۔Applied Measurement Science ایک منفرد شعبہ ہے یہ آپ کو ان لوگوں سے نمایاں کرے گی جو Scientific Measurementsیا Quantitative Sciencesمیں اپنا کیرئیر بناتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی ڈگری پرائیوٹ یونیورسٹی کی ہے یا اس کے مستند ہونے کے بارے میں خدشات ہیں تو آپ Estoniaمیں ہی متعلقہ شعبے سے اس بارے میںمعلومات حاصل کریں۔
س۔میں آپ کے کالم باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔ میں ہیومن ریسورس میں گریجویشن کر رہی ہوں۔ میں نے اس ڈگری کا انتخاب والدین کے کہنے پر کیا تھا لیکن اب کچھ لوگ اس بارے میں غلط گائیڈ کر رہے ہیں کہ اس کی ویلیو نہیں ، لہٰذا آپ مجھے اس بارے میںرہنمائی فرمائیں کہ میرے لئے کہا بہتر رہے گا؟ (انایا علی)
ج۔ مجھے یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ آپ کو لوگ غلط گائیڈ کر رہے ہیں ۔ مینجمنٹ سائنسز میں ہیومن ریسورس ایک اہم شعبہ ہے اوریہ ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے بغیر کوئی کاروبار، تجارت اور انڈسٹری کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔اس شعبے میں مسلسل تحقیق اس کی اہمیت میں اور اضافہ کرتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ HRمیں چار سالہ ڈگری حاصل کر رہی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ڈگری مکمل ہونے کے بعد آپ کے لئے کیرئیر کے بہترین مواقع دستیاب ہوں گے۔
س۔ میں نے 70%نمبروں کے ساتھ FSc مکمل کیا ہے اور اب سکھر IBAیونیورسٹی سے Accounting & Financeمیںداخلہ لیا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کیا یہ میرا درست فیصلہ ہے؟ کیونکہ میرے دوست مجھے BBAکرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ براہ مہربانی مجھے مشورہ دیں کہ میرے لئے کیا بہتر رہے گا جس کا مارکیٹ میںاسکوپ بھی ہو۔ (علی مہدی)
ج۔آپ کے FScکے رزلٹ سے لگتا ہے کہ آپ نے Mathematicsاور سائنس کے مضمون میں اچھے نمبر حاصل کئے ہیں۔ اگر آپ حساب میں کافی اچھے ہیں تو اکائونٹنگ اور فنانس ایک اہم اور ابھرتا ہوا شعبہ ہے ۔ تاہم اگر آ پ سمجھتے ہیں کہ آپ کا حساب کمزور ہے تو پھر آپ کو سنجیدگی سے بزنس ڈگری کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے اور ان دوستوں کی رائے نہ لیں جو ماہر تعلیم نہیں وہ آپ کو اچھا مشورہ نہیں دے سکتے۔ آپ اپنے اساتذہ اور مستند تعلیم یافتہ لوگوں سے بھی مشورہ لے سکتے ہیں جو آپ کو بہتر گائیڈ کریں گے۔

تازہ ترین