• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاب نہ پہنے پر ایرانی شطرنج کھلاڑی امریکی ٹیم کا حصہ بن گئی

حجاب نہ پہنے پر ایران نے خاتون شطرنج کھلاڑی پر پابندی لگائی جس کے بعد وہ امریکی شطرنج ٹیم کا حصہ بن گئی۔

ایران کی شطرنج کھلاڑی دورسا درخشانی نے فروری میں جبرالٹر میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران حجاب پہننے سے انکارکیا اور یہ انکار دورسا کو اتنا بھاری پڑا تھا کہ ایران کی فیڈریشن نے ان پر پابندی عائد کردی ۔

پابندی لگنے کے بعد 19سالہ کھلاڑی ایران چھوڑ کر امریکا چلی گئی اور وہاں کی ایک یونی ورسٹی میں داخلہ لے لیا اور یونی ورسٹی شطرنج ٹیم کا حصہ بھی بن گئی۔

امریکا کی نیشنل چیس گورننگ باڈی کی جانب سے کھلاڑیوں کی درجہ بندیاں جاری کی گئی جس کے بعد اب دورسا درخشانی باقائدہ طور پر امریکا کی جانب سے شطرنج کے عالمی مقابلوں میں امریکا کی نمائندگی کریں گی ۔

تازہ ترین