• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بنیادی چیز ہے، ائیر چیف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ ، مری میں سالانہ یومِ والدین کی تقریب کا انعقاد ہوا پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان، تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کالج کے پرنسپل ائیر مارشل (ریٹائرڈ) حفاظت اللہ خان نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ادارے کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

ائیرچیف نے اس موقع پر طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوری دلجمعی سے اپنی پڑھائی پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ تعلیم ہی کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے بنیادی چیز ہے۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اندر سچائی ، کردار کی مضبوطی ، قربانی اور پرخلوص رفاقت جیسے اوصاف پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پیش روئوں کی درخشاں روایات کو زندہ رکھ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنے علاقوں کے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل بننا ہے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

قبل ازیں مہمانِ خصوصی نے مختلف شعبہ جات میں غیر معمولی کارکردگی پرانعامات تقسیم کئے ۔ انعام لینے والے طلبا ء میں سے فواد نور کو ٹوپین ٹائیگر ٹرافی (بہترین سپورٹس مین) سے نوازاگیا ۔ بہترین تعلیمی کارکردگی پر نعمان صدیق نے ٹوپین سکالر ٹرافی جبکہ بہترین مجموعی کارکردگی پرشہروز عباسی نے ٹوپین ایگل ٹرافی حاصل کی۔بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس (ہمہ جہت کارکردگی) پر سراج الدو لہ ہائوس کو اس سال کا چیمپین ہائوس قرار دیتے ہوئے قائداعظم شیلڈ برائے2017 ء سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر کالج کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ کالج کے طلبا نے ایک دیدہ زیب "ایرو ماڈلنگ شو‘‘ بھی پیش کیا ۔ نو جو ان طلبہ نے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے مختلف جہا زوں کے ما ڈلز فضا میں اڑا ئے۔ اس کے علاوہ ایک نمائش میں کالج کے Hobbies Clubکے طلباء نے اپنی مصوری،خطاطی او سائنسی ماڈلز کے نمونے پیش کئے۔

تازہ ترین