• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائے، کافی جیسے گرم مشروبات ذیابیطس سے بچائو میں معاون

آسٹریلوی طبی ماہرین نے چائے یا گرم مشروب کو ذیابیطس( شوگر) جیسے جان لیوا مرض سے بچائو میں مددگار قراردیا ہے۔

سڈنی یونیورسٹی کی طبی تحقیق کے مطابق ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی 18 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا جن میں گرم مشروبات کے ذیابیطس پر مرتب ہونے والے اثرات جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس جیسے خاموش قاتل سے بچنے کے لئے روزانہ 3 سے 4کپ چائے( بغیر چینی) پینے سے بیماری کا خطرہ 25فیصد تک کم ہوجاتا ہے ،ایک کپ روزانہ کا استعمال بھی مرض سے بچائو میں فائدہ مند ہے۔

تحقیق کے مطابق یہی فائدہ کافی پینے والوں کو بھی حاصل ہوتا ہے ،کیونکہ چائے اور کافی جیسے گرم مشروبات میں موجود اجزاء ذیابیطس کی روک تھام میں معاون و مددگار ہیں۔

تازہ ترین