• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزن پر قابو پائیں، بیماریوں سے بچیں

Control Weight Avoid Diseases

ڈپریشن، دل کے عارضے، شوگر، جگرکی خرابی اور دیگر بیماریوں سے بچنا ہے تو وزن پر قابو پانا ہے۔ موٹاپے کے خلاف آگہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے تحت منائے جانے والے اس دن کا موضوع ’’ابھی عمل کرو، بعد کی مشکل سے بچو‘‘رکھاگیاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح40 برس کےمقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔

اس پرقابو نہ پایا گیا تو2025ءتک دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد 2ارب70 کروڑ سے تجاوز کرجائے گی اور سالانہ طبی اخراجات ایک کھرب20 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔

اس دن کی مناسبت سے مختلف ممالک میں موٹاپے کے مرض سے متعلق آگاہی واکس کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔

موٹاپے کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں قائم اسپتالوں اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جن میں اس مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین