• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈاغاسکرمیں طاعون کی وبا،48 افراد جاں بحق

Plague In Eastern African Country Madagascar Hits Urban Areas48 Killed

مشرقی افریقا کے ملک مڈاغاسکر میں طاعون کی وباء سے مرنے والوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دو ماہ سے پھیلی اس وباء سے اب تک 449 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مڈاغاسکر کے صدر ہیری راجا اوناری مام پیا نینا نے بتایا ہے کہ حکومت نے اس وباء سے بچاؤ کے لئے ضروری تدابیر اختیار کر لی ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی بعض بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔

تازہ ترین