• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔سر میں نے روزنامہ جنگ میں آپ کا کالم پڑھا اور میں بہت متاثر ہوں جس طرح آپ طالب علموں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ میں نے بی بی اے آنر ز بینکنگ اینڈ فنانس 2016 میں مکمل کیا ہے۔ اور میرا CGPA 3.76ہے۔ میں نے نہیں جانتی کہ مجھے مستقبل میں کیا کرنا چاہئے۔ براہِ کرم میری رہنمائی کریں کہ میں آگے اپنی تعلیم جاری رکھوں یا کچھ اور کروں۔(مریم۔ کراچی)
ج۔ آپ کا CGPAظاہر کرتا ہے کہ آپ بہت ہی اچھی اور محنتی طالب علم ہیںاور مستقبل میں آپ کیلئے بینکنگ اینڈ فنانس کے شعبے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ آپ کیلئے بنیادی طور پر دو آپشنز موجود ہیں،ایک کامرس ٹریڈ اینڈ فنانس کا شعبہ جو کہ بینکس اور فنانشل انسٹیٹوشنز میں کچھ سال کام کرنے پر مشتمل ہے۔ یہ تجربہ آپ کو اس شعبے میں دلچسپی کے بارے میں بتائے گا پھر آپ اس شعبے کی ماسٹر ڈگری میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ یہ اسلامک بینکنگ ،فنانشل رسک مینجمنٹ اور کمپیٹیشنل بینکنگ بھی ہوسکتی ہے۔
س۔میں نے ایف ایس سی پارٹ ون 365نمبروں کے ساتھ پاس کیا ہے اور میں اب پارٹ ٹو میں پڑھ رہا ہوں۔ میں سول انجینئرنگ کرنا چاہتا ہوں کیا یہ ڈگری میرے لئے بہتر ہے؟ یا مجھے مشورہ دیں کہ میں اپنی ایف ایس سی کے بعد کون سے مضمون پڑھوں۔ (رضا۔لاہور)
ج۔محترم محمود رضا!میں آپ کو فرسٹ ایئر میں نمبروں کی بنیاد پر مشورہ نہیں دے سکتا کہ آپ کو انجینئرنگ کا مضمون منتخب کرنا چاہئے بھی کہ نہیں؟ خاص طور پر آپ کے ریاضی اور طبیعات کے مضمون میں مجموعی کاردگی کا اندازہ لگائے بغیر آپ کو انجینئرنگ کا مضمون منتخب کرنے کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا۔
س۔میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے انٹرمیڈیٹ میں 57فیصد نمبر ہیں۔ اور مجھے داخلہ لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ اور PECسے منظور شدہ ڈگری انہی طالب علموں کو دی گئی ہے جن کی مضمون کی کارکردگی 60فیصد یا اس سے زیادہ ہو۔ لیکن انڈس یونیورسٹی مجھے سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلہ دے رہی ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟ یا مجھے BBAمیں داخلہ لینا چاہئے؟ براہِ مہربانی مجھے مشورہ دیں۔ (راشد۔اسلام آباد)
ج۔ایف ایس سی میں آپ کی مجموعی کارکردگی دیکھتے ہوئے میں آپ کو انجینئرنگ کے شعبے میں داخلے کا مشورہ نہیں دونگا۔ میرا خیال ہے کہ آپ بخوبی سمجھتے ہیں کہ انجینئرنگ کا شعبہ طبعیات اور ریاضی میں بہت زیادہ علم اور محنت مانگتا ہے۔ جو کہ اس وقت موجود نہیں ہے۔ میں آپ کو مشورہ دونگا کہ آپ انجینئرنگ کے شعبے میں داخلے کے بارے اپنے فیصلے کا پھر جائزہ لیں اور اس کی بجائے مینجمنٹ یا سوشل سائنسز جیسے کہ BBAیا BBITکے شعبے کے بار ے میں غور کریں۔ اگر آپ محنت اور توجہ سے پڑھیں تو اس شعبے میں بھی آپ کیلئے روشن مستقبل کے امکانات ہیں۔
س۔سر میں نے اس سال اپنا اے-لیول شروع کیا ہے اور میرے منتخب کئے گئے مضامین میں فزکس،کیمسٹری اور بائیولوجی شامل ہیں۔لیکن اب میرا ارادہ ہے کہ میں اب کیمسٹری کا مضمون تبدیل کردوںکیونکہ میں اس مضمون کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے بتائیں کہ میں کیمسٹری کے علاوہ کون سے مضمون کا انتخاب کروں ۔ (وسیم۔ملتان)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ میتھ کا انتخاب کریں۔کیونکہ اس مضمون کا Combination فزکس اور بائیولوجی کے ساتھ بہترین ہے اور ان مضامین کے مجموعے کی بنا پر آپ کسی بھی بہتر یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے اہل ہوتے ہیں اور مستقبل میں آپ کا یہ منتخب کیا ہوا مضمون بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔

تازہ ترین