• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کا احتساب ہوگا، قانون پر عمل کرینگے،شریف خاندان کے کیسز میرٹ پر چلیں گے، جلد تبدیلی نظر آئے گی چیئرمین نیب

Todays Print

اسلام آباد(ایجنسیاں)جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بدھ کو چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، ان کو چار سال کیلئے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔عہدہ سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوںنے مجھ پر اعتماد کیا‘ سب کا بلاتفریق احتساب ہوگا‘قانون پر عمل کریں گے ‘ خواب پورے نہیں کرسکتا‘شریف خاندان کے کیسز میرٹ پر چلیں گے ‘پراسیکیوشن کی خودمانیٹرنگ کروں گا ‘ معافی اورسزاقانو ن کے مطابق ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے اور جلد نتائج ملیں گے۔مجھ پر انگلی اٹھی توعہدہ چھوڑنے میں دیر نہیں کروں گا‘ان کاکہناتھاکہ میں نے ہر دور میں دباؤ کا مقابلہ کیا، جتنا دباؤ مشرف کے دور میں دباؤ تھا اس سے بڑھ کر دباؤ ہو نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے کیسز کو خود مانیٹرنگ کروں گا۔ بہت جلد آپ کو تبدیلیاں نظر آئیں گی، ہر چیز قانون کے مطابق ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ معافی بھی قانون کے مطابق ہو گی اور سزا بھی قانون کے مطابق ہو گی۔

کسی جگہ کوئی خامی ہے تو اسے دور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقعات ضرور رکھیں مگر یہ توقعات قانون کے مطابق رکھیں۔ خوابوں کی تعبیر میں نہیں دے سکتا مگر قانون کے تحت ہرممکن کام میں کروں گا کسی کو بھی شکایت نہیں ہو گی‘ احتساب سب کا ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جب سپریم کورٹ میں تھا تو میں نے کہا تھا جسٹس فار آل، سپریم کورٹ کا مشن ہونا چاہئے۔ اب میں کہہ رہا ہوں احتساب سب کے لئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک بھر میں مجھ پر انگلی بھی اٹھا دے تو میں لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی اور چیئرمین نیب کا عہدہ چھوڑ دوں گا۔

تازہ ترین