• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کی پہلی سہ ماہی،957ارب53کروڑروپے تجارتی خسارے کا سامنا

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو957ارب 53 کروڑروپے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ برآمدات میں11.59فیصدجبکہ درآمدات میں 23.04فیصداضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ30.66 فیصد بڑھ گیا۔بدھ کے روزوفاقی ادارہ شماریات سے جاری ہونے والے بین الاقوامی تجارت کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی(جولائی تاستمبر )کے دوران ملکی برآمدات کاحجم544 ارب83 کروڑ 30لاکھ روپے رہاجبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 488ارب 24کروڑروپے کی برآمدات ہوئی تھیں۔

اسطرح گزشتہ تین ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں11.59 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاجبکہ جولائی تاستمبر2017کے دوران ملکی درآمدات کاحجم 1502 ارب35 کروڑ 90لاکھ روپے رہاجوکہ گزشتہ سال کے اس عرصے میں 1221 ارب7کروڑ40لاکھ روپے تھاجس کے نتیجے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 957 ارب53 کروڑروپے تجارتی خسارے کاسا منا کرنا پڑاہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کاتجارتی خسارہ 732 ارب83کروڑ40لاکھ روپے تھا۔

مزیدبرآںگزشتہ ماہ ستمبرمیں8.91فیصداضافے کے ساتھ برآمدات کاحجم 176 ارب42 کروڑ 70لاکھ روپے جبکہ 16.73فیصداضافے کے ساتھ درآمدات کاحجم471 ارب13کروڑ60لاکھ روپے رہا،اسطرح گزشتہ ماہ کے دوران 294 ارب 70کروڑ90لاکھ روپے تجارتی خسارے کاسامنا کرنا پڑا جوکہ ستمبر 2016کے مقابلے میں 22.92 فیصدزائدہے۔

تازہ ترین