• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے، حلف نامے میں ترمیم پر پارلیمنٹ سے اجتماعی گناہ ہوا، فضل الرحمٰن

Todays Print

اسلام آباد (اےپی پی) جمعیت علماءاسلا(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺپر پوری امت مسلمہ کا اتفاق ہے، وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد انتخابی اصلاحات بل میں حکومتی ترامیم کے دوران شور وغوغا اورہنگامہ آرائی میں نقب لگانے والوں نےختم نبوت کےحوالے سےحلف نامے میں نقب لگائی، ہم فاٹا کے صوبے میں انضمام کیخلاف نہیں ہیں تاہم فاٹا کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیاردیاجائے، ایوان سے منظور ہونے والے رواج ایکٹ پر بھی اب تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ یہ غلط تھا، ہم نے اس وقت بھی اسکی مخالفت کی تھی، فاٹا کے مستقبل کے مسئلے پر چارسدہ، مردان اور دیگر علاقوں سے لوگوں کو لاکردھرنےدیکر یہ تاثر نہ دیا جائے کہ یہ فاٹاکےعوام تھے، فاٹا کے معاملے پر عجلت سے گریز کیا جائے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ اس ایوان سے اجتماعی گناہ ہوا ہے۔ ختم نبوت ناموس رسالت پر پوری امت مسلمہ متفق ہے، یہ کسی گروہ کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ بحث نہیں کرنی چاہئےکہ کسی کی عقیدت کم اور میری زیادہ ہے۔

تازہ ترین