• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Okara Police Two Robberies Killed

اوکاڑہ میں تھانا چوچک کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے ۔

ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق پولیس ایک زیر حراست ڈاکووں کو نشاندہی کے لیے لیکر جارہی رہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ڈاکو اور ایک حملہ آور مارا گیاجبکہ انکے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او کے مطابق مارے گئے ڈاکووں نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا ۔

 

تازہ ترین