• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Vietnam Flood In Six Killed

ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقوں میں سیلاب کے سبب کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 دیگر لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں نے ویتنامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 سرحدی گارڈز بھی شامل ہیں جن کی کار منگل کے روز سیلابی پانی میں بہہ گئی۔

سیلاب کے سبب 12 ہزار ہیکٹر رقبے پر موجود فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب گھروں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

 

تازہ ترین