• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے امکانات

Possibility Of Pakistan And South Africa Cricket Series

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے امکانات پیدا ہو گئے۔

ساؤتھ افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی ملتوی ہونے کے بعدساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کی ونڈو خالی ہے اور کوئی مصروفیت نہ ہونے کی وجہ سے ہی پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ابتدائی بات چیت ہو ئی ہے۔ پی سی بی نے ساؤتھ افریقہ کو یہ سیریز پاکستان میں بھی کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

ساؤتھ افریقہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ اپنے اجلاس میں کرے گا ۔ امکان یہی ہے کہ یہ سیریز دسمبر میں ساؤتھ افریقہ میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی کی کرکٹ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ حکام سے بھی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

آکلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں جائلز کلارک اور آئی سی سی کے سیکورٹی کے نمائندے نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی معاملات پر بریفنگ دی جسے اجلاس میں سراہا گیا ہے۔

تازہ ترین