• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویت نام: لینڈ سلائیڈنگ میں37 افراد ہلاک،40 لاپتہ

ویت نام میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں37 افراد ہلاک،40 لاپتہ ہوگئے ۔

حکام کے مطابق ویت نام کے شمالی اور وسطی حصوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جبکہ متاثرہ حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے باعث ایک ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ۔

صوبے ہوابن سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں گھروں پر پہاڑی تودہ گرنے سے درجنوں لوگ دب گئے۔ اب تک11 ہلاکتیں اور 21 افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

ڈزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 15 ہزار سے زائد افراد محفوظ ٹھکانوں کے متلاشی ہیں اور بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین