• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 2020تک بناسپتی گھی پر پابندی کا فیصلہ

Ban On Banaspati Ghee In Punjab Till 2020

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سال 2020 تک بناسپتی گھی کی پیداوار اورفروخت پرمکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائیریکٹر جنرل نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی سالانہ 18 کلوگرام گھی اور تیل کا استعمال کرتا ہے جبکہ یورپین ممالک میں یہ مقدار 3 کلوگرام ہے۔

پاکستان میں گھی اور تیل کے استعمال کی بڑی مقدار کو دیکھتے ہوئے تیل کے استعمال کو محدود کرنا اور خصوصاً بناسپتی گھی کو ترک کرنا ناگزیر اقدام ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ صنعتی سطح پر بناسپتی گھی کی تیاری میں بڑی مقدار میں ٹرانس فیٹی ایسڈ اور مضر صحت دھات نِکل شامل ہے جس کے انسانی جسم پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔

دوسری جانب بناسپتی گھی کا استعمال موٹاپے، شوگر، ذہنی امراض، دل کی بیماریوں اور کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

تازہ ترین