• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا لگژری پرائیویٹ جہازتیار کر لیا

کینیڈین کمپنی نے اپنی نوعیت کے ایک انوکھے پرائیوٹ ہوائی جہاز تیار کر لیا ہے جو نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا پرائیویٹ جہاز ہے بلکہ کسی فائیواسٹار ہوٹل سے کم نہیں۔

اس جہازمیں19مسافروں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے جس کی تزئین و آرائش سے لے کرمزیدار کھانے، چاک و چوبند کیبن کریو،آرام د ہ بیڈ، ایکسٹرا لارج وِنڈوزاورپر آسائش صوفوں، ٹیبلز ، باتھ رومزاورایل ای ڈی ٹیلیویژن اسکرین سمیت لاتعداد اشیاء موجود ہیں جو آپ کے ہوائی سفر کو کئی گنا بہتر بنا دے گی۔

709میل فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرنیکی صلاحیت رکھنے والے111اعشاریہ 2انچ لمبے اس لگژری جہاز میں پر آرام ذاتی بیڈ روم، باتھ روم،وارڈ روب اورانٹرنیٹ کنکشن بھی موجود ہے جو سفر کو مزید سہل بنا دے گا۔

اس پرائیوٹ بزنس طیارے میں سفر کرنا یقیناًہر شخص کا خواب ہو گا جس کی لاس ویگاس میں جلد رونمائی کر دی جائیگی ۔

55ملین پاؤنڈز یعنی 73ملین ڈالر کا یہ جہاز آئندہ سال فضاؤں میں اُڑان بھرتا دکھائی دیگا جبکہ کینیڈین کمپنی نے اعلان کیا گیا ہے 2021تک اسی طرح کے سات مزید طیارے بھی مکمل کر لے گا۔

 

تازہ ترین