• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار کی فوج کے جرائم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

United Nation Released Report On Myanmar Armys Crime Against Humanity

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کی فوج صوبہ راخین میں پانچ لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کے گھروں، زرعی اراضی اور دیہاتوں کو آلگ لگانے کے بعد اب انہیںگھروں کو واپس لوٹنے سے روک رہی ہے۔

UN-Myanmar-222

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار سے بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں میں سے 62 افراد کے بیانات پر مشتمل تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کے حملے 25 اگست کے اس واقعے سے پہلے ہی شروع ہو گئے تھے۔

UN-Myanmar333

جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ 25 اگست کو روہنگیا مسلمانوں نے میانمار کی سیکیورٹی فورس پر حملہ کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ میانمار کی فوج جان بوجھ کر صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے گھروں، ان کی املاک اور زرعی اراضی کو آگ لگا رہی ہے۔

تازہ ترین